شاہ خاندان
اپنا ٹی وی چینل قائم کرنے والے سید سجاد حسین شاہ کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاندان کا میڈیا سے جڑا کاروبار اختیار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی کمپوٹر ربن بنانے کا کارخانہ لگایا۔ انہوں نے اپریل 2004 میں اپنا ٹی وی چینل (پرائیوٹ) لمیٹڈ شروع کیا۔ وہ اور ان کے بھتیجے سید فہد علی شاہ جو سو فیصد (برابر) اپنا ٹی وی پربائویٹ لیمٹڈ کے شیئر کنٹرول کرتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذریعے اب تک کے علاوہ وہ تین دیگر چینل چلاتے ہیں ۔ پنجابی زبان کا 24/7 نیوز اور کرنٹ افیر اپنا ٹی وی اور موسیقی کے دو چینل ۔ 8 ایکس ایم اور جلوہ۔ یہ چینل انڈین سینل ’آج تک‘ کی لوگو سے لے کر گرافک ڈیزائن میں ’نقل‘ کرتا دکھائی دیتا ہے۔
کاروبار
ٹی وی براڈکاسٹنگ
خاندان اور دوست
خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات
ان کے خاندان کی میڈیا میں دوسری نسل کی نمائندگی کرتےہیں۔ وہ سید سجاد حسین شاہ کے بھتیجے ہیں۔ وہ اپنا ٹی وی چینل پرائیویٹ لیمٹڈ کے 50 فیصد شیئرز کے مالک ہونے کے علاوہ وہ ملک میں سرکردہ پنجابی ٹی وی چینل اپنا ٹی وی چینل کا انتظام بھی چلاتے ہیں۔ پنجابی پاکستان میں سب سے بڑی مقامی زبان ہے جسے نو کروڑ لوگ بولتے ہیں۔
مزید معلومات
میٹا ڈیٹا
چینل کو 15 فروری 2019 کو معلومات کی درخواست کوریئر کمپنی کو ای میل میں روانہ کی گئی۔ تاہم چینل نے جواب نہیں دیا۔ یادہانی بھی کوریئر کمپنی کے ذریعےیکم فروری 2019 کو ارسال کی گئی جو 4 فروری 2019 کو ای میل بھی کی گئی۔ آج تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سندھ محکمہ اطلاعات کو اطلاعات کی رسائی آر ٹی آئی کے تحت درخواست دی گئی تاکہ سندھ حکومت کی جانب سے چینل کو 2017-18 میں دیئے جانے والے اشتہارات کی تعداد معلوم کی جاسکے۔ سندھ کے محکمہ اطلاعات نے ایم او ایم پاکستان کی ٹیم کی آر ٹی آئی کی مقررہ 15 دن میں جواب نہیں دیا۔ 5 مارچ 2019 کو سندھ انفارمیشن کمشنر کو سندھ کے محکمہ اطلاعات کے خلاف آر ٹی آئی عمل درآمد نہ کرنے کی شکایت درج کروائی۔کمشنر نے 6 مئی 2019 تک جواب نہیں دیا۔ سٹیشن کی ویب سائٹ پر ’ایباوٹ اس‘ کا بٹن کام نہیں کر رہا ہے۔ ویب سائٹ پر درج فون نمبر بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ تاہم اس سٹیشن کا چلانے والی کمپنی کی معلومات سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے میسر ہیں۔ ایس ای سی پی کو پیش کی گئی کمپنی کی جولائی 2010 سے جون 30، 2011 تک مالی امور سے متعلق رپورٹ مہیا کی۔ سامعین کا ڈیٹا برائے سال 2018 گیلپ نے مہیا کیا۔