This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/16 at 15:19
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

اے آر وائی فیملی

اے آر وائی فیملی پاکستان میں پرائیویٹ ٹی وی شروع کرنے والی پہلی فیملی ہے، اے آروائی عبدالرزاق یعقوب کا مخفف ہے جو ٹی وی چینلز کا نیٹ ورک ہے اور اس کا کاروبار پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔نہ صرف ٹی وی براڈکاسٹ بلکہ فیملی فلم کی پروڈکشن کے میدان میں بھی کام کرتی ہے۔ عبدالرزاق یعقوب سونے کے تاجر ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں اے آر وائی گولڈ کمپنی کی بنیاد رکھی اور بعد میں 2000 میں اے آر وائی میڈیا گروپ کا آغاز کیا۔ آج ٹی وی براڈکاسٹ کا بزنس عبدالرزاق یعقوب کے بھتیجے محمد سلمان اقبال دیکھتے ہیں جنہوں نے اس کاروبار کو ایک ٹی وی چینل سے کئی ٹی وی چینلز تک توسیع دی۔یہ فیملی پاکستان کی نسبت بیرون ملک زیادہ کاروبار کررہی ہے جہاں سونے کے کاروبار کے ساتھ اے آر وائی اور اس کے دوسرے چینلزبھی ناظرین کو خوب توجہ کا مرکز ہیں تاہم اس فیملی کے بیرون ملک بزنس زیادہ تر متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں ہیں۔

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ٹی وی براڈ کاسٹنگ

اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
فلم ڈسٹری بیوشن

http://اے آر وائی فلم

فلم ڈسٹری بیوشن

اے آر وائی فلمز

میڈیا

اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLC(دبئی، متحدہ عرب امارات)

ٹی وی براڈکاسٹنگ

اے آر وائی ڈیجیٹل ایشیا

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

محمد سلمان اقبال

وہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں، اس کے ساتھ وہ اے آر وائی گروپ کے مالک ہیں جو ان کے چچا عبدالرزاق یعقوب نے قائم کیا تھا۔ وہ گروپ کے چار مالکان میں سے ایک حاجی محمد اقبال کے بیٹے ہیں۔
محمد سلمان اقبال اے آروائی فلمز کا بھی آغاز کیا، بطور تاجر وہ پاکستان میں شروع کئے گئے دن رات چلنے والے نیوز نیٹ ورک کے بانی تصور کئے جاتے ہیں اور انہوں نے خبروں اور حالات حاضرہ کے پہلے ٹی وی چینل آے آروائی نیوز کا اس وقت آغاز کیاجب 2002 میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت کے تحت پرائیویٹ ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو بھی اپنی نشریات شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔
دسمبر 2015 میں سلمان اقبال نے کرکٹ کی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے ایک خطیر رقم کے عوض کرکٹ فرنچائز کراچی کنگز خرید لی۔
محمد یعقوب

http://سلمان اقبال کے بھائی ہیں جواے آر وائی کمیونی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 9 فیصد حصص رکھتے ہیں جو اے آر وائی نیوز چینل کی مالک ہے۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اورای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں دیاگیا۔یکم فروری کو کوریئر کمپنی اور4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجودپھر معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی مالی سال 2017-18 کی آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات میں بھی معلومات نہیں جو MOM پاکستان کو اپنی تحقیق کیلئے درکارتھیں، اگرچہ کمپنی کو قانون کے تحت قواعدوضوابط پر پورا اترنے کیلئے سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع کرانی ہوتی ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر آمدن، منافع یا حصص مالکان سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیااگرچہ دبئی میں قائم اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLCجو اے آر وائی کمینیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سب سے زیادہ حصص رکھتی ہے، اس نے بھی اپنی ویب سائٹ http://www.hoovers.com/company-information/cs/company-profile.a_r_y_digital_fz_llc.5eb70c5e0376a7ed.html?aka_re=1پرایسی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ