This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-rsf.org/en/ retrieved on 2021/05/06 at 22:13
Reporters Without Borders (RSF) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Reporters without borders

شعیب احمد شیخ

شعیب احمد شیخ

شعیب احمد شیخ بول نیوزچینل کی بنیاد رکھی جہاں ملازمین کیلئے پرکشش پیکج، اور ایلکٹرانک میڈیا میں اہم حریفوں سے مقابلے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیاگیا، بول نیوز چینل میں شامل ہونے والے بڑے ٹی وی چینلز کے بڑوں ناموں کو پرکشش پیکج دیئے گئے، چالیس سال سے زائد عمر کے شعیب شیخ کراچی میں مقیم

کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی ایگزیکٹ 1990 میں قائم کی ، ان کے کاروبار کی اٹھان کو ایک بڑی پاکستانی کامیاب اسٹری کے طور پر اس وقت دیکھا گیا جب فینلی سرمایہ کے بغیر ایک نوجوان نے اپنی کاروباری مہارتوں اور سخت محنت کے بل بوتے پر اسے ایک بڑا ادارہ بنا دیا۔

2000 کے آخر میں ایگزیکٹ پاکستان میں سب سے بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹرزبن گیا جس نے ہر سال غیرملکی زرمبادلہ میں لاکھوں ڈالرز کمائے۔ یہ کمپنی اپنے عملے کو انتہائی پرکشش تنخواہیں اور انہیں اعلیٰ مراعات دینے کے حوالے سے بھی مشہور تھا جن میں بیش قیمت آرام دہ گاڑیاں اور چھٹیاں بیرون ملک گزارنے کے پیکج شامل تھے۔

2015 میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایگزیکٹ کئی برسوں سے اربوں ڈالر مالیت کے جعلی تعلیمی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہے، اس وقت سے پاکستان میں شعیب شیخ کیخلاف دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور سائبر قوانین کے متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایگزیکٹ امریکہ میں ببھی جعلی ڈگریوں کی فروخت اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے متعدد کیسز بھگت رہا ہے۔

2015 میں شعیب احمد شیخ کو اس کی کمپنی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا اور مختلف عدالتوں میں کیس چلائے گئے، جولائی 2018 میں ایک ٹرائل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات میں انہیں بیس سال جیل قید کی سزا سنائی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کردی اور اس کی سزا کیخلاف اپیل کی حتمی سماعت ہونے تک ضمات پر اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ٹی وی براڈکاسٹنگ

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ

فلم پروڈکشن

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ
اآئی ٹی سلوشنز

http://ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

عائشہ شعیب شیخ

عائشہ شیعب شیخ سے متعلق زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم
عائشہ شعیب شیخ سے متعلق یہ معلومات سرکاری طور پردستیاب نہیں ہے تاہم لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئے ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی حصص ؐمالکان کی دستاویز اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ عاشئہ شعیب شیخ اور شیب شیخ کے گھر کا پتہ ایک ہی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ شعیب شیخ کی رشتہ دار ہیں۔ وہ کمپنی کے 25 فیصد حصص کی مالک ہیں۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور اس سے اگلے دن 16 جنوری 2019 کوای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں دیاگیا۔یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود پھرجواب نہیں دیا گیا۔کمپنی کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت کے حوالے سے آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ایم او ایم پاکستان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق دستایزات حاصل کیں جو بول نیوز چینل کی مالک ہے لیکن اس میں سالانہ مالی رپورٹ شامل نہیں ہے۔ بول نیوز نیٹ ورک اور اس کے مالک شعیب احمد شیخ سے متعلق آن لائن پر کافی معلومات پڑی ہیں۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Reporters without borders
  • فنڈ دیئے
    BMZ