This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/23 at 06:03
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

دی کمیونیکیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ

کمیونیکیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان کی پہلی کمپنی تھی جس نے ملک کا پہلا پرائیویٹ ایف ایم سٹیشن قائم کیا جس کا نام پاور 99 رکھا۔ شیخ نجیب احمد اور شیخ وسیم احمد نے اس کمپنی کی پہلی بنیاد رکھی۔ تاہم خاندان میں اختلافات کی وجہ سے نجیب نے کمپنی کو سنبھال لیا جس میں سے نجیب کے پاس 25.67 فیصد شیئر ہیں۔ اس کی بیوی کے پاس 75.18 فیصد شیئر جبکہ بشیر احمد کے پاس 14 فیصد شیئر ہیں۔

اہم حقائق

کاروبار فارم

نجی

قانونی فورم

لیمٹڈ لائبلٹی کمپنی (ایل ایل سی)

کاروباری شعبے

ریڈیو نشریات

ملکیت

انفرادی مالک

نجیب احمد

کمپنی کو نجیب کا خاندان ہی چلا رہا ہے۔ دونوں میاں بیوی مل کر ریڈیو سٹیشن چلا رہے ہیں۔ دونوں کا ریڈیو براڈ کاسٹنگ میں کافی تجربہ ہے۔ دونوں مل کر سٹیشن کو پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ 2018 میں گیلپ کی درجہ بندی میں ملک میں سنا جانے والا پانچواں ریڈیو چینل تھا۔
اپنے چینل کا افتتاح کرنے سے پہلے وہ ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر تھے۔ اس وقت وہ ایف ایم 99 میں پروگرام ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل کو اس مقام تک پہنچانے میں کافی محنت کی ہے۔ احمد نے تمام پرائیویٹ نشریات والے براڈکاسٹرز کو اکٹھا کر کے آزاد ریڈیو ایسوسی ایشن قائم کی۔ فاخرہ نجیب پاور 99 کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد میں بچوں میں خواندگی بڑھانے کے لیے پاور فاؤنڈیشن کے نام سے منسلک ایک ریڈیو پروگرام کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام ”براڈکلاس – سیکھنے کے لیے سنو” ہے۔ وہ کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ممبر ہیں اور نجیب احمد ان کے شوہر ہیں۔
نجیب کے پاس کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 67 فیصد شیئر ہیں۔ ان کی بیوی فاخرہ کے پاس 19 فیصد ہیں جبکہ بشیر احمد کے پاس 14 فیصد شیئر ہیں جوغالبا ان کے خاندان کے رکن ہیں۔

100%
میڈیا آوٹ لٹس
Other Media Outlets

دیگر ریڈیو آوٹ لٹس

ایبٹ آباد ایف ایم 99.4(معلومات دستیاب نہیں)

دیگر آن لائن آوٹ لٹس

http://power99.live/

حقائق

میڈیا کاروبار

ریڈیو براڈکاسٹنگ

دی کمیونیکیٹرّ (پرائیویٹ) لمیٹڈ

کاروبار

کاروبار

ریڈیو براڈکاسٹنگ | دی کمیونیکیٹرّ (پرائیویٹ) لمیٹڈ

عام معلومات

قیام کا سال

2003

بانی کے منسلک مفادات

نجیب احمد

نے پاؤر ایف ایم 99 کا 2003 میں آغاز کیا تھا۔ ان کا براہ راست میڈیا میں کافی تجربہ ہے۔ اپنے چینل کا افتتاح کرنے سے پہلے وہ ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر تھے۔ اس وقت وہ ایف ایم 99 میں پروگرام ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے چینل کو اس مقام تک پہنچانے میں کافی کام کیا ہے۔ احمد نے تمام پرائیویٹ نشریات والے براڈکاسٹرز کو اکٹھا کر کے آزاد ریڈیو ایسوسی ایشن قائم کی۔

ملازمین

معلومات دستیاب نہیں

رابطہ

اے ٹی ایس سینٹر، اے کے فضل الحق روڈ، بلاک اے، بلیو ایریا، اسلام آباد

ٹیلی فون: 051-2801197

ای میل:najib@power99.com.pk

ویب سائٹ:power99.live

 

ٹیکس/آئی ڈی نمبر

NTN: 1435732-1

معاشی معلومات

آمدن (معاشی معلومات/اختیاری

معلومات دستیاب نہیں

جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

انتظامیہ

ایگزیکٹو بورڈ + مفاد ایگزیکٹو بورڈ

معلومات دستیاب نہیں

دیگر بااثر لوگ + دیگر بااثر لوگوں کے مفادات

فاخرہ نجیب

پاور 99 کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسلام آباد میں بچوں میں خواندگی بڑھانے کے لیے پاور فاؤنڈیشن کے نام سے منسلک ایک ریڈیو پروگرام کی میز بانی بھی کرتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کا نام ”براڈکلاس – سیکھنے کے لیے سنو” ہے۔ وہ کمیونیکیٹرّ پرائیویٹ لمیٹڈکی ممبر ہیں اور سی ای او نجیب احمد ان کے شوہر ہیں۔

مزید معلومات

سرخیاں

بند اور ہتھ کڑی میں (2019), 17 ارپیل 2019 کو رسائی حاصل کی

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا ڈیٹا

23 جنوری 2019 کو کمپنی کو ای میل اور کوریئر کے ذریعے ایک معلومات کے حصول کے لیے مراسلہ بھیجا گیا تھا۔ ای میل واپس آگئی تو کمپنی کے اسلام آباد دفتر سے نیا ای میل ایڈریس لے کر دوبارہ بھیجی گئی۔ اس کے نتیجے میں ایک اور یادہانی کی ای میل 17 فروری 2019 کو جبکہ کورئیر کے ذریعے 15 فروری 2019 کو بھیجی گئی تھی۔ اس پر بھی میڈیا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ البتہ سٹیشن اپنے سی ای او اور دیگر انتظامیہ کے بارے میں بعض معلومات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کرتا ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ