This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-rsf.org/en/ retrieved on 2020/09/24 at 22:14
Reporters Without Borders (RSF) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Reporters without borders

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈکو ایس ای سی پی کی کراچی رجسٹری آفس میں سمتبر 2995 میں رجسٹر کرایا گیا، کمپنی مجاذحکام کی اجازت کے ساتھ پاکستان میں ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنز قائم کرنے اورچلانے کیلئے شروع کی گئی اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری سرگرمیاں اور کام کئے گئے جو سیٹلائٹ، کیبل، انٹرنیٹ، ڈش، ایم ایم ڈی ایس، ڈائریکٹ ٹو ہوم ، ریسیورز کو چلانے یا کسی دوسرے ٹیلی کاسٹنگ مقصد کیلئے ضروری ہوتی ہیں، کمپنی میں فلم پروڈکشنز کو بھی شامل کرلیاگیاہے۔ کمپنی ٹیلی وژن اسٹیشن بول ٹی وی چلاتی ہے اور اس کے مالک شعیب احمد شیخ ہیں۔

اہم حقائق

کاروبار فارم

نجی

قانونی فورم

لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنی (LLC)

کاروباری شعبے

ٹی وی براڈکاسٹنگ، فلم پروڈکشن

ملکیت

انفرادی مالک

شعیب احمد شیخ

شعیب احمد شیخ اورعائشہ شعیب شیخ دونوں کے 25،25 فیصد حصص ہیں، عائشہ شعیب شیخ سے متعلق یہ معلومات سرکاری طور پردستیاب نہیں ہے تاہم لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کیلئے ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی حصص ؐمالکان کی دستاویز اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ عاشئہ شعیب شیخ اور شیب شیخ کے گھر کا پتہ ایک ہی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ شعیب شیخ کی رشتہ دار ہیں۔

50%

وقاص عتیق

وقاص عتیق سے متعلق زیادہ معلومات نہیں سوائے اس بات کے کہ وہ اور کمپنی کے ایک حصص مالک ثروت بشیر کا گھر کا پتہ ایک ہی ہے۔

25%
میڈیا آوٹ لٹس
Other Media Outlets

دیگر آن لائن آوٹ لٹس

https://www.bolnews.com

حقائق

میڈیا کاروبار

ٹی وی براڈکاسٹنگ

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ

فلم پروڈکشن

لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ

کاروبار

آئی ٹی سلوشنز

ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ

عام معلومات

قیام کا سال

2005

بانی کے منسلک مفادات

شعیب احمد شیخ

بول نیوزچینل کی بنیاد رکھی جہاں ملازمین کیلئے پرکشش پیکج، اور ایلکٹرانک میڈیا میں اہم حریفوں سے مقابلے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیاگیا، بول نیوز چینل میں شامل ہونے والے بڑے ٹی وی چینلز کے بڑوں ناموں کو پرکشش پیکج دیئے گئے، چالیس سال سے زائد عمر کے شعیب شیخ کراچی میں مقیم
کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی ایگزیکٹ 1990 میں قائم کی ، ان کے کاروبار کی اٹھان کو ایک بڑی پاکستانی کامیاب اسٹری کے طور پر اس وقت دیکھا گیا جب فینلی سرمایہ کے بغیر ایک نوجوان نے اپنی کاروباری مہارتوں اور سخت محنت کے بل بوتے پر اسے ایک بڑا ادارہ بنا دیا۔
2000 کے آخر میں ایگزیکٹ پاکستان میں سب سے بڑا سافٹ ویئر ایکسپورٹرزبن گیا جس نے ہر سال غیرملکی زرمبادلہ میں لاکھوں ڈالرز کمائے۔ یہ کمپنی اپنے عملے کو انتہائی پرکشش تنخواہیں اور انہیں اعلیٰ مراعات دینے کے حوالے سے بھی مشہور تھا جن میں بیش قیمت آرام دہ گاڑیاں اور چھٹیاں بیرون ملک گزارنے کے پیکج شامل تھے۔
2015 میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایگزیکٹ کئی برسوں سے اربوں ڈالر مالیت کے جعلی تعلیمی ڈگریوں کے دھندے میں ملوث ہے، اس وقت سے پاکستان میں شعیب شیخ کیخلاف دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور سائبر قوانین کے متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایگزیکٹ امریکہ میں ببھی جعلی ڈگریوں کی فروخت اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے متعدد کیسز بھگت رہا ہے۔
2015 میں شعیب احمد شیخ کو اس کی کمپنی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا اور مختلف عدالتوں میں کیس چلائے گئے، جولائی 2018 میں ایک ٹرائل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات میں انہیں بیس سال جیل قید کی سزا سنائی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کردی اور اس کی سزا کیخلاف اپیل کی حتمی سماعت ہونے تک ضمات پر اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ملازمین

معلومات دستیاب نہیں

رابطہ

بولستان، بول روڈ

کورنگی کریک کنٹونمنٹ کراچی

ٹیلی فون: +92(0)21-37170265

ویب سائٹ:www.bolnews.com

 

 

ٹیکس/آئی ڈی نمبر

معلومات دستیاب نہیں

معاشی معلومات

آمدن (معاشی معلومات/اختیاری

معلومات دستیاب نہیں

جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

انتظامیہ

دیگر بااثر لوگ + دیگر بااثر لوگوں کے مفادات

فیصل عزیزخان

انٹرنیشنل ریلیشنز میں گریجویٹ ہیں،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں جنگ نیوز سے بطور صحافی کیاجب انہوں نے 2014 میں بول نیوز میں شمولیت اختیار کی تو وہ جیونیوز چینل کے کراچی میں بیوروچیف تھے، وہ ایم کیو ایم کی قیادت کے انتہائی قریب جانے جاتے تھے، نذیر لغاری کی طرح وہ بھی ان چند صحافیوں میں شامل ہیں جو اب بھی بول نیوز کے ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ باقی جعلی ڈگری کیس کی وجہ سے چینل کو چھوڑ گئے۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا ڈیٹا

میڈیاگروپ کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور اس سے اگلے دن 16 جنوری 2019 کوای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں دیاگیا۔یکم فروری 2019 کو کوریئر اور 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی درخواست کے باوجود پھرجواب نہیں دیا گیا۔کمپنی کی ملکیت کے ڈھانچہ اور اس کی مالی حیثیت کے حوالے سے آن لائن معلومات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ایم او ایم پاکستان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP) سے لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق دستایزات حاصل کیں جو بول نیوز چینل کی مالک ہے لیکن اس میں سالانہ مالی رپورٹ شامل نہیں ہے۔ بول نیوز نیٹ ورک اور اس کے مالک شعیب احمد شیخ سے متعلق آن لائن پر کافی معلومات پڑی ہیں۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Reporters without borders
  • فنڈ دیئے
    BMZ