This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/20 at 00:49
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ/ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک

اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ 2001 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کراچی رجسٹری آفس میں رجسٹر ہے، اس کمپنی کو پاکستان اور بیرون ملک کاروبار کے فروغ، ڈٰزئن، عملدرآمد، قیام، انتظام اور چلانے کیلئے رجسٹرکرائی گئی، اس کاروبار میں جی پی ایس والی گاڑیاں، ٹریکنگ سورس، کارڈ پے فون سروس، ویب ٹرانسمیشن سروس، پے فون، لوکل لوپ سروس، ایکسیس سروس، ویب کونٹینٹ سروس، نیٹ ورک کمیونیکشنز سروس، ڈائریکٹ تو ہوم ٹی وی ری براڈ کاسٹ سروس، کیبل ٹی وی سروس اور ویب ٹی وی سروس بھی شامل ہے۔کمپنی خبروں اور تجزیوں، انٹرٹینمنٹ، میوزک اور مذہبی ٹی وی چینلز کا نیٹ ورک چلاتا ہے، اس کی دوسری کمپنی اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLCہے جو دبئی میں رجسٹرہے اور ایس ای سی پی کو فراہم کی گئی دستاویزات کے مطابق اس کے اے آر وائی کمیونیکشنزپرائیویٹ لمیٹڈ میں سب سے زیادہ 45 فیصد حصص ہیں۔ باقی حصص نو ڈائریکٹرز میں تقیسم ہیں تاہم محمد سلمان اقبال اور محمد محبوب 19 فیصد اور 18 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے بڑے حصص مالکان ہیں۔

اہم حقائق

کلیدی کمپنی

اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLC

کاروبار فارم

نجی

قانونی فورم

لمیٹڈ لائیبیلٹی کمپنی

کاروباری شعبے

ٹی وی براڈکاسٹنگ

ملکیت

انفرادی مالک

اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLC

اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLCمتحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہے، ٹیم کو دبئی میں رجسٹرڈ کاروباری ادارے کے حصص کے ڈھانچہ سے متعلق رسائی نہیں ملی تاہم یہ واضح ہے کہ بانی فیملی دبئی میں بھی کاروبار کو کنٹرول کرتی ہے، محمد قبال گروپ اور کمپنی کے چیئرمین ہیں جبکہ سلمان اقبال اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔

45%
میڈیا آوٹ لٹس
Other Media Outlets

دیگر ٹی وی آوٹ لٹس

اے آر وائی ڈیجیٹل

دیگر آن لائن آوٹ لٹس

https://arynews.tv/en/

حقائق

میڈیا کاروبار

ٹی وی براڈ کاسٹنگ

اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

کاروبار

فلم ڈسٹری بیوشن

اے آر وائی فلم

میڈیا

اے آر وائی ڈیجیٹل FZ LLC(دبئی، متحدہ عرب امارات)

ٹی وی براڈکاسٹنگ

اے آر وائی ڈیجیٹل ایشیا

عام معلومات

قیام کا سال

2001

بانی کے منسلک مفادات

مرحوم عبدالرزاق یعقوب

سونے کے ارب پتی تاجر جنہوں نے متحدہ عرب امارت میں اے آر وائی گولڈ کمپنی کی بنیاد رکھی اور بعد میں 2000 میں اے آر وائی میڈیا گروپ قائم کیا۔ 1944 میں ان کے والدین 1947 میں تقسیم ہند سے پہلے ہی بھارت سے ہجرت کر کے کراچی آگئے، وہ ایک دولت مند تاجر اور مخیرشخص تھے، وہ 1969 میں دبئی گئے جہاں انہوں نے اس شہر میں مواقع تلاش کئے اور اپنا کاروبار شروع کیا۔2014 میں وہ طویل علالت کے باعث لندن میں چل بسے۔

ملازمین

معلومات دستیاب نہیں

رابطہ

6th فلور، مدینہ سٹی مال،عبداللہ ہارون روڈ، کراچی

ٹیلی فون: +92(0)-21-111-279-111

فیکس: +92(0)-21-35657314

ای میل:info@arydigital.tv

ویب سائٹ:arynews.tv

 

 

ٹیکس/آئی ڈی نمبر

1325559-2 (ARY Communications Pvt. Ltd.)

معاشی معلومات

آمدن (معاشی معلومات/اختیاری

معلومات دستیاب نہیں

جاری آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا ڈیٹا

اے آر وائی عبدالرزاق یعقوب کا مخفف ہے جو چینل کے مالک گروپ کے بانی ہیں اورجنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے آرڈیننس 2002 کے ذریعہ نجی شعبہ کو ٹی وی نشریات کی اجازت دینے کے بعد پاکستان میں پرائیویٹ نیوز چینلزکے اولین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں،اس اقدام کا مقصد بھارتی سیٹلائٹ چینلز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا تھا۔
ہر لمحہ ہر خبراس چینل کے مشن کا نعرہ تھا، چینل کا ملک بھر اور بیرون ملک میں رپورٹرز اور نمائندگان کا وسیع نیٹ ورک ہے۔
حالیہ برسوں میں مارکیٹ لیڈرجیو نیوز ٹی وی چینل کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کشیدگی کے بعد اس حریف چینل نے اے آروائی نیوز پراس کی بھارت نوازکوریج کا مبینہ الزام لگایا۔
اےآر وائی گروپ مختلف شعبوں میں مفادات کی حامل دبئی میں قائم کمپنی ہے جس کی ادارتی پالیسی کا مقصد کبھی بھی طاقتور ریاستی اداروں یا غیر ریاستی اداروں کوچینج کرنا نہیں رہا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ