This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/19 at 00:03
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

ایف ایم مست 103

انفوٹینمنٹ کا مکس جس میں موسیقی، دینی، خوراک اور صحت کے شوز اور ایک باقاعدہ نیوز بلٹین ہوتے ہیں۔ ایف ایم مست 103 پاکستان کے ’بڑے ریڈیو سٹیشنز‘ میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ یہ ریڈیو سٹیشن اپنے سامعین کو اپنے آر جیز کے ساتھ شارٹ میسجنگ سروس، انٹرایکٹو وائس ریسپانس اور کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ملاتا ہے۔ ایف ایم 103 موبائل فون پر بھی دنیا بھر میں سنا جاسکتا ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کی موسیقی، خبروں اور تجزیوں سے باخبر رکھتا ہے۔

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

6%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

مقامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

غیرفعال شفافیت

درخواست کرنے پر ملکیت کے بارے میں معلومات کمپنی/چینل سے باآسانی دستیاب ہیں

3 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

ٹریڈ سرو انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لیمٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

ایف ایم مست 103 کو ٹریڈ سرو انٹرنیشنل لیمٹڈ چلاتی ہے۔ اس کمپنی کے شیئر دو شیئرہولڈرز میں تقسیم کیے جاتے ہیں جس میں محمد عمران کے 75 فیصد اور فاطمہ زہرا کے 25 فیصد ہیں۔ امکان ہے کہ یہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہوں ایک خاندان ہوں کیونکہ دونوں کا اندراج ایک ہی پتے پر ہوا ہے۔

ووٹ کا حق

ہر موجود رکن کا ایک ووٹ ہے۔

انفرادی مالک

گروپ / انفرادی مالک

فاطمہ زہرا

فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم ایم او ایم پاکستان کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے حاصل دستاویزات کے مطابق وہ محمد عمران کا ہی ایڈریس رکھتی ہیں جس سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ دونوں یا تو رشتہ دار ہیں اور یا پھر ایک ہی خاندان سے ہیں۔

25%
میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2004

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

محمد عمران

ایف ایم 103 کے بانی ہیں جنہوں نے سائنس میں یونیورسٹی آف پنجاب سے گریجویشن بی ایس سی (ڈبل میتھس/فیزکس) میں کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان ایر فورس انٹرمیڈیٹ کالج سرگودھا سے میٹرک (1980) میں پاس کرنے کے بعد بی ایس سی (الیکٹرک انجینرنگ) کر رکھی ہے پاکستان ایر فورس کالج آف ایروناٹکل انجینرنگ (1983-1988) سے کیا۔ تعلیم کے بعد عمران نے پاکستان کے بڑے نیوز اداروں جیسے کہ مسلم (اسلام آباد)، فرنٹئر پوسٹ (اسلام آباد) اور ہفتہ وار فرائڈے ٹائمز (لاہور) میں 1988-1993 کے درمیان کام کیا۔ صحافت میں مختصر قیام کے دوران انہوں نے 1990 میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کا انگریزی میں بہترین تحقیقی صحافی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انہیں وزیر اعظم کا بھی اسی کیٹگری میں ایوارڈ ملا تھا۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

محمد عمران

ٹریڈ سرو انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لیمٹڈ
کے سی ای او ہیں۔مزید معلومات کے لیے اوپر دیکھیں۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

معلومات دستیاب نہیں۔

رابطہ

ریجنسی پلازہ، منی مارکیٹ، گلبرگ 2، لاہور

ٹیلی فون: +92(0)-42-35755383

ای میل: admin@mast103.com

ویب سائٹ: www.mast103.com/index.php

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

67۔0 ملین امریکی ڈالرز/ 74 ملین روپے (18-2017)

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

0.32 ملین امریکی ڈالرز/35.7 ملین روپے (2017-18)

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

1

مارکیٹ میں حصہ

معلومات موجود نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

سٹیشن کو 23 جنوری 2019 کو کوریئر کمپنی اور ای میل کے ذریعے معلومات کے لیے درخواست ارسال کی گئی۔ میڈیا ادارے نے جناب ارشد صدیقی کے ذریعے بروقت اسی روز جواب دیا اور وعدہ کیا کہ طلب کی گئی معلومات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔ تاہم ادارے کی جانب سے جزوی معلومات کے ساتھ جواب 20 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعے موصول ہوا جب اسے 15 فروری 2019 کو کوریئر اور 17 فروری کو ای میل کے ذریعےیادہانی کروائی گئی۔ محمد عمران وہ پہلے ایف ایم ریڈیو کے مالک ہیں جنہوں نے
ایم او ایم کی درخواست پر ذاتی حال اور تصویر پر جواب دیا۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ