This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/20 at 08:00
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

مصطفیٰ میمن فیملی

مصطفیٰ میمن فیملی کے ممبران غلام مصطفیٰ میمن کیپیٹل ایف ایم پرائیویٹ لمیٹڈ کے 20% حصص، ان کی اہلیہ فاطمہ 10%، احمد مصطفیٰ 15%، عامرمصطفیٰ 20% اور صبا احمد میمن 10% حصص کے مالک ہیں جو مجموعی طور پر75% حصص رکھتے ہیں۔ کیپیٹل ایف ایم پرائیویٹ لمیٹڈ ایف ایم 100 کا اسلام آباد ایڈیشن چلاتی ہے۔ کمپنی ایف ایم 100 پاکستان نیٹ ورک آف ریڈیو اسٹیشنزکا حصہ ہے اور ایف ایم 100 اسلام آباد ریڈیواسٹیشن چلاتی ہے۔ یہ کمپنی کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، رحیم یارخان، گجرات، جہلم اورملتان شہروں سے ریڈیوکی نشریات چلاتی ہے۔ اس گروپ کے لوگ 2 مزید ریڈیواسٹیشنز ایف ایم 100 کراچی اورایف ایم 100 لاہورکے بھی لائسنسوں کے مالک ہیں۔

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ریڈیو براڈکاسٹنگ

لاہوربراڈکاسٹنگ کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

احمد مصطفیٰ

کیپیٹل ایف ایم پرائیوٹ لمیٹڈ میں 15% حصص کے مالک ہیں۔ احمد مصطفیٰ دوسرے حصص مالکان کے ساتھ اسی پتہ پر رجسٹرڈ ہیں۔ احمد مصطفیٰ کے بارے میں مزید معلومات نہیں ملیں۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو23 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اورای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی لیکن جواب نہیں ملا۔15 فروری 2019 کو کوریئر اور17 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کاپیغام بھیجا گیا لیکن کمپنی کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ میڈیا ادارے کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جمع دستاویزات سے ملنے والی معلومات میں کسی بھی مالی سال کیلئے آڈٹ رپورٹ کوشامل نہیں کیاگیا تاہم ایس ای سی پی کی دستاویزات مالکان اور ریڈیواسٹیشن کی مالک کمپنی سے متعلق ڈیٹامہیا کرتا ہے۔ 19 اپریل 2019 کو پاکستان کے معیاری وقت 11.40am پرایف ایم 100 اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسرامان احمد کو ان کے کراچی آفس کے نمبر021-34549055 پرٹیلی فون کیاگیا تاکہ ایف ایم 100 اسلام آباد اسٹیشن سے متعلق کچھ معلومات حاصل کی جاسکیں۔ آپریٹرنے ایم اوایم ٹیم کے رکن سے سی ای او کا رابطہ کرایا جنہوں نے آگے جی ایم آپریشنز قاضی احمد متین سے بات کرائی۔ قاضی احمد متین نے ایم او ایم پاکستان کے تحقیق کار کو بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایم اویم پاکستان جوایم اوایم پاکستان منصوبہ کیلئے فریڈم نیٹ ورک کی شراکت دار ہے، کے ساتھ کسی قسم کی معلومات کے تبادلہ سے منع کیا ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ