This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/26 at 00:55
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

بلال صدیقی

بلال صدیقی جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی ظفرالحمید صدیقی کے رشتہ دار لگتے ہیں کیونکہ ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی جاگ کی تازہ ترین دستاویزات 2017 میں انہوں نے گھر کا پتہ ایک ہی لکھا ہے، دستاویزات میں یہ بتایاگیاہے کہ ظفر صدیقی نے بلال صدیقی کو اپنے تمام 2,316,280حصص منتقل کردیئے ہیں۔99.9% سے زیادہ دستاویزی حصص بلال صدیقی کو جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کا مالک بناتی ہے۔

جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ 2007 سے سما ٹی وی کی نشریات کے امور کو چلارہی ہے اورپاکستان کے نشریاتی منظرنامے میں اس کا شمار اولین کھلاڑیوں میں ہوتاہے جب 2002 میں نجی شعبے کیلئے ٹی وی لائسنسز کااجرا کھولا گیا اورٹی چینلز کو آزادانہ چلانے کی اجازت دے دی گئی، اپنے شروع والے برسوں میں اس چینل نے دوسرے چینلزکی طرح سنسنی خیزی والی خبروں اورمعلومات سے اجتناب کیا، اس کاہمیشہ یہ نعرہ رہا کہ سنسنی نہیں صرف خبریں، یہ آج بھی ایک مانا ہوا ٹی وی چینل ہے جو متوازن نیوز بولیٹن دینے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہے۔

 

میڈیا کمپنیاں/گروپس
میڈیا آوٹ لٹس
حقائق

کاروبار

ٹیلی وژن براڈکاسٹنگ

جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ
ریڈیو براڈکاسٹنگ

افریقا بزنس نیوز پرائیویٹ لمیٹڈ

خاندان اور دوست

خاندان کے اراکین دوستوں کے جڑے ہوئے مفادات

ظفرالحمید صدیقی

سما ٹی وی کے چیئرمین ایک چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور کاروباری پس منظر کی حامل شخصیت ہیں اور دوعشروں سے زائد عرصہ میں کئی ملکوں میں ایک بڑے میڈیا کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں، انہوں نے 2007 میں سما ٹی وی کی بنیاد ڈالی اوراس کے بانی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ آڈٹ، ٹیکس اور ایڈوائزری سروسز فرام کرنے والے کمپنیوں کے عالمی نیٹ ورک KPMG کے پاکستان میں سابق پارٹنر ہیں، وہ میڈیا برنس میں اس وقت وارد ہوئے جب انہوں نے 1995 میں کراچی میں ایک نشریاتی سروس ٹیلی بز کا آغاز کیا، سما ٹی وی کی بنیاد رکھنے سے پہلے وہ 2008 میں افریقا بزنس نیوز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شریک بانی، سی این بی سی افریقا کے شریک بانی اور سی این بی سی کے بانی اور چیئرمین تھے۔
وہ ان نیٹ ورکس کو اسٹرٹیجک جائزہ فراہم کررہے ہیں جو ایک ہزار کے عملہ کے ساتھ دنیا کے 70 سے زائد ملکوں میں سروس فراہم کررہے ہیں، ظفرالحمید صدیقی دبئی میں Murdoch University کے بھی شریک بانی ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل ایمے کے بورڈ اور صدر نائیجیریا کی مشاورتی کونسل میں بھی خدمات سرانجام دیں، وہ Murdoch University میں اعزازی پروفیسر ہیں، انہوں نے اسنٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس انگلیڈ اینڈ ویلز سے چارٹرڈ اکائونٹنسی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ ظفرالحمید صدیقی اس وقت پراجیکٹ ایمپلیمینٹیشن مینجرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہیں جو کراچی، بہاولپور، لاہور اوراسلام آباد میں کم از کم چار ایف ایم سما ریڈیواسٹیشنز چلارہی ہے۔

مزید معلومات

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے بعد نوید صدیقی کے ذریعہ جواب دیا گیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ متعلقہ تفصیلات اور معلومات جلد فراہم کی جائیں گی تاہم گروپ نے 8 فروری 2019 کو ایک ای میل کے ذریعہ مطلوبہ معلومات فراہم کردیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، مالی معلومات کمپنی کی جانب سے ایس ای سی پی کو مالی سال 2017-18 کیلئے جمع کرائی گئی رپورٹ سے حاصل کی گئیں۔ جون 2016 کیلئے ایک ڈالر کے بدلے 104 روپے عوض رقم کو ڈالروں میں منتقل کیاگیاہے جبکہ ایس ای سی پی کے پاس دستیاب تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی ڈیٹا مالی سال 2016 کیلئے ہے۔

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ