This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/24 at 00:15
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

سما ٹی وی

سما ٹی وی 2007 سے اپنی نشریات پیش کررہاہے اور پاکستان کے نشریاتی منظرنامے میں اس کا شمار اولین کھلاڑیوں میں ہوتاہے جب 2002 میں نجی شعبے کیلئے ٹی وی لائسنسز کااجرا کھولا گیا اورٹی چینلز کو آزادانہ چلانے کی اجازت دے دی گئی، اپنے شروع والے برسوں میں اس چینل نے دوسرے چینلزکی طرح سنسنی خیزی والی خبروں اورمعلومات سے اجتناب کیا، اس کاہمیشہ یہ نعرہ رہا کہ سنسنی نہیں صرف خبریں، یہ آج بھی ایک مانا ہوا ٹی وی چینل ہے جو متوازن نیوز بولیٹن دینے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہے۔ تاہم 2012 میں اس کے ایک پروگرام شو کی میزبان کی جانب سے ایک پارک میں بیٹھے جوڑے پر چھاپہ مار گیا اورانہیں طعن وتشنیع کیا گیاجس کے باعث چینل تنازع کا شکار ہوگیا، نتیجتاً شو کی میزبان کو نکال دیا گیا اورچینل کی جانب سے معافی بھی مانگی گئی۔

پاکستان کے خبروں کے دن رات چلنے والے ایک چینل جس نے 2018 کے وسط میں اپنی نشریات کے آغاز پر خاموشی اپنائے رکھی وہ تھا جی این این، گورمے نیوز نیٹ ورک۔ یہ سی این بی سی پاکستان کی نئی شکل تھی جو پہلے سما ٹی وی کے مالک ظفر صدیقی کی ملکیت تھا۔ سی این بی سی پاکستان سی این بی سی ایشیا پیسیفک کے لائسنس کے تحت 2005 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت اس کی ملکیت وژن نیٹ ورک ٹیلی وژن لمیٹڈ دی گئی اور 2015 میں اس کو نیا نام جاگ ٹی وی دیاگیا۔ ملک کی نیشنل فوڈ اور ریسٹورنٹ کی بڑی چین گورمے نے ڈیڑھ ارب مالیت سے جاگ ٹی وی کو خرید لیا اور اسے جی این ین کانام دیاگیا،ایک لمحے کیلئے ایسا لگا کہ جی این این مقبولیت حاصل کرےگا جیسا کہ اس نے حامد میر اور سہیل وڑائچ سمیت ملک کے انتہائی مشہورصحافیوں کی خدمات حاصل کیں لیکن ناظرین کی مطلوبہ توجہ نہ حاصل کرسکا، بعد میں اس کے بڑے نام دوسرے چینلز میں چلے گئے۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

7%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

سما ٹی وی کو جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ چلا رہاہے، 2007 میں اس کے قیام کے موقع پر جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تین بڑے حصص مالکان تھے جن میں ظفرالحمید صدیقی کے98%حصص، جاوید فاروقی کے 0.1%اور سلیم عادل کے 0.1%حصص ہیں، تاہم مارچ 2017 کو ظفر الحمید صدیقی نے اپنے حصص بلال صدیقی کو منتقل کر دیئے جواب کمپنی میں 99.99%کے ساتھ سب سے بڑے حصص مالک ہیں۔سلیم عادل کا 0.00004%رقم کے ساتھ صرف ایک حصہ ہے۔

ووٹ کا حق

ہر ممبر کا ایک ووٹ گنا جائے گا اور فیصلہ ووٹوں کی سادہ اکثریت سے ہوگا،برابر ہونے کی صورت میں چیئرمین کا ووٹ فیصلہ کن کردار اداکرسکتاہے۔

انفرادی مالک

گروپ / انفرادی مالک

سلیم عادل

سلیم عادل سے متعلق بہت کم معلومات دستیاب ہیں، ایس ای سی پی کو جمع کرائی گئی جاگ دستاویزات میں انہیں ایک ڈائریکٹرظاہرکیاگیاہے اور جب 2007 میں کمپنی بنائی گئی تو اس کے تین حصص مالکان میں ایک سلیم عادل بھی ہیں۔ اس وقت سلیم عادل کمپنی کے 1002 حصص میں سے صرف ایک شیئر کے مالک تھے۔

?
میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

2007

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

ظفرالحمید صدیقی

سما ٹی وی کے چیئرمین ایک چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور کاروباری پس منظر کی حامل شخصیت ہیں اور دوعشروں سے زائد عرصہ میں کئی ملکوں میں ایک بڑے میڈیا کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں، انہوں نے 2007 میں سما ٹی وی کی بنیاد ڈالی اوراس کے بانی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ آڈٹ، ٹیکس اور ایڈوائزری سروسز فرام کرنے والے کمپنیوں کے عالمی نیٹ ورک KPMG کے پاکستان میں سابق پارٹنر ہیں، وہ میڈیا برنس میں اس وقت وارد ہوئے جب انہوں نے 1995 میں کراچی میں ایک نشریاتی سروس ٹیلی بز کا آغاز کیا، سما ٹی وی کی بنیاد رکھنے سے پہلے وہ 2008 میں افریقا بزنس نیوز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شریک بانی، سی این بی سی افریقا کے شریک بانی اور سی این بی سی کے بانی اور چیئرمین تھے۔
وہ ان نیٹ ورکس کو اسٹرٹیجک جائزہ فراہم کررہے ہیں جو ایک ہزار کے عملہ کے ساتھ دنیا کے 70 سے زائد ملکوں میں سروس فراہم کررہے ہیں، ظفرالحمید صدیقی دبئی میں Murdoch University کے بھی شریک بانی ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل ایمے کے بورڈ اور صدر نائیجیریا کی مشاورتی کونسل میں بھی خدمات سرانجام دیں، وہ Murdoch University میں اعزازی پروفیسر ہیں، انہوں نے اسنٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس انگلیڈ اینڈ ویلز سے چارٹرڈ اکائونٹنسی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

نوید صدیقی

کاروباری اور انتظامی پس منظر کے حامل ہیں، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور2005 میں جیو ٹی وی کے ساتھ مارکیٹ مینجر کی حیثیت سے دوسال تک کام کیا، 2007 میں اسی عہدے پر ایکسپریس نیوز میں بھی کام کیا اور پھر اے آر وائی نیوز میں چلے گئے جہاں انہوں نے دو سال تک وائس پریزیڈنٹ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے طور پرکام کیا، 2010 میں انہوں نے ڈائریکٹر اسٹریٹیجک پلاننگ کی حیثیت سے سما ٹی وی میں شمولیت اختیار کی اور2012 میں اس کے چیف آپریٹنگ آفیسر بن گئے اور اب بھی اسی عہدے پر ہیں۔

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

فرحان ملک

سما ٹی وی میں ڈائریکٹر نیوز کے طور پر کام کررہے ہیں، انہوں نے سی این بی سی پاکستان اور جاگ گروپ کیلئے کئی برسوں تک ڈائریکٹر نیوز اینڈ پروگرامنگ کے طورپرکام کیا اور اچھے نتائج دیئے۔ انہوں نے 2013 میں ڈائریکٹر نیوز کی حیثیت سے سما ٹی وی میں شمولیت اختیار کی، اس سے پہلے ڈائریکٹر نیوزسینئر صحافی زاہد حسین ملک تھے جنہوں نے لندن اکیڈمی آف ریڈیو، فلم اینڈ ٹیلی وژن، لندن سکول آف جرنلزم اور گرین وچ یونیورسٹٰی سے جڑے میڈیا تعلیم کا پس منظر تھا اور انہوں نے صحافت کو پڑھایابھی ہے۔

دیگر اہم لوگوں کے جڑے ہوئے مفادات

سارا صدیقی

وہ انٹرنیشنل براڈکاسٹ جرنلزم میں ماسٹرز ڈگری کی حامل ہیں، انہیں ان کے والد سما ٹی وی کے بانی چیئرمین ظفر صدیقی نے 2016 میں سما ٹی وی کاوائس چیئرمین مقرر کیا، وہ اس سے پہلے سما ٹی وی میں پریزینٹر اور پروڈیوسر، بی بی سی، چینل فور، سی سی ٹی وی اور آئی ٹی این میں براڈکاسٹر کے طور پرکام کرچکی ہیں۔ ان کا براڈ کاسٹ جرنلزم، دستاویزی فلم بنانے، میڈیا ریسرچ اور آن لائن جرنلزم کا تجربہ ہے، وہ Desi Millenialکیلئے بنائے گئے قائم کئے گئے ایک ڈیجیٹل میڈٰا پلیٹ فارم www.cutacut.comکو بھی چلاتی ہیں جس کا مقصدبہترین مواد تیار کرتے ہوئے سامعین وناظرین کیلئے حقیقی معاملہ کی کہانی کو سامنے لانا ہے۔یہ ویب سائٹ ثقافت، تفریح، سیاست، صنف، پیشہ اور غیرمعمولی افراد کی پروفائل کو کورکرتی ہے ، ویب سائٹ پر غیرمعمولی کہانیاں، متاثر کرنے والے افراد، اہم شخصیات اور رجحان تعین کرنے والوں سے متعلق تازہ صورتحال فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے مشن بیان میں کہاگیا گیا ہے کہ صنعت میں خلل اور سرحدوں کو چیلنج کرتے ہوئے مسائل سے متعلق بات چیت کی جائے لوگوں کو ان کے مسائل اور وجوہات پر آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

رابطہ

سما ٹی وی

سولہواں فلور، ٹیکنالوجی کارپوریٹ ٹاور

الطاف حسین روڈ آف آئی آئی چندریگر روڈ کراچی

ٹیلی فون: (92-21) 111-772-622, 32637145

فییکس : (92-21) 32270852

ای میل:info@samaa.tv

ویب سائٹ:samaa.tv

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

13 ملین ڈالر 1.319/ارب روپے (2015-16)

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

1 ملین ڈالر 1.118 / ارب روپے (2015-16)

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے بعد نوید صدیقی کے ذریعہ جواب دیا گیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ متعلقہ تفصیلات اور معلومات جلد فراہم کی جائیں گی تاہم گروپ نے 8 فروری 2019 کو ایک ای میل کے ذریعہ مطلوبہ معلومات فراہم کردیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، مالی معلومات کمپنی کی جانب سے ایس ای سی پی کو مالی سال 2017-18 کیلئے جمع کرائی گئی رپورٹ سے حاصل کی گئیں۔ جون 2016 کیلئے ایک ڈالر کے بدلے 104 روپے عوض رقم کو ڈالروں میں منتقل کیاگیاہے جبکہ ایس ای سی پی کے پاس دستیاب تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی ڈیٹا مالی سال 2016 کیلئے ہے۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ