This is an automatically generated PDF version of the online resource pakistan.mom-gmr.org/en/ retrieved on 2024/04/16 at 12:48
Global Media Registry (GMR) & Freedom Network - all rights reserved, published under Creative Commons Attribution-NoDerivatives 4.0 International License.
Freedom Network LOGO
Global Media Registry

Dunyanews.com.pk

Dunyanews.tvنیشنل کمیونی کیشنز سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے چلایا جانے والا ایک ادارہ ہے، اس پر سیاست، جرائم، ٹیکنالوجی، کاروبار، کھیلوں اورتفریح سے متعلق قومی اور بین الاقوامی حالات و واقعات کی تازہ ترین خبریں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس پردنیا ٹی وی کی براہ راست نشریات کا آپشن موجود ہے اور اس کے پروگراموں سے متعددویڈیوز بھی شیئر کئے جاتے ہیں۔دنیا ٹی وی نے خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے سینٹر رائٹ سوچ کو برقرار رکھا ہے، ایک پالیسی جس کے بارے میں دنیا نیوز کی انتظامیہ کہتی ہے کہ پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دل سمیت زیادہ تر پاکستانیوں کے اکثر سماجی وسیاسی نظریات کاآئینہ ہے۔چینل کے مالک میاں عامرمحمود اپنی دائیں سے مرکز کی سیاست کی طرح مرکزاور قدامت پسند کی ملی جلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 

اہم حقائق

سامعین کا حصہ

1.39%

ملکیت کی نوعیت

نجی

جغرافیائی کوریج

بین الاقوامی

رابطے کی نوعیت

مفت مواد

معلومات عوامی سطح پر دستیاب

ملکیت کے بارے میں معلومات باآسانی دیگر ذرائع جیسے کہ پبلک رجسٹریاں

2 ♥

میڈیا کمپنیاں/گروپس

نیشنل کمیونیکشنز سروسزایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ

ملکیت

ملکیت کا ڈھانچہ

دنیا نیوز کو نیشنل کمیونیکشنز سروسزپرائیویٹ لمیٹڈ چلارہی ہے جو ایک رکنی کمپنی ہے جس میں تمام حصص کے مالک میاں عامرمحمود ہیں۔

ووٹ کا حق

معلومات دستیاب نہیں

انفرادی مالک

میڈیا کمپنیاں/گروپس
حقائق

عام معلومات

قیام کا سال

ڈیٹا موجود نہیں

بانی کے جڑے ہوئے مفادات

میاں عامرمحمود

دنیا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیں جو خبروں اورحالات حاضرہ کے دن رات چلنے والے چینل دنیا نیوز اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی خبروں کی کوریج کرنے والے لاہور نیوز کے مالک ہیں۔ لاہور نیوز چینل 2016 میں شروع کیاگیا، وہ سیاسی اور کاروبار تعلیم کے حوالے سے پس منظر رکھتے ہیں،وہ 2001 سے 2009 تک چار چار سال کیلئے دو مدتوں کیلئے لاہور کے میئررہے، ان کی زیادہ تر سیاست جماعت اسلامی کے ساتھ گزری جب 1987 میں وہ لاہور سے سٹی کونسلر منتخب ہوئے تاہم وہ پنجاب گروپ آف کالجز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں جس کے تحت3چارٹرڈ یونیورسٹیاں،330 کالجز، ریسورس اکیڈمیا کے 15 اسکولوں کانیٹ ورک، 700 سے زائد الائیڈ اسکولز اورتقریباً300 EFA اسکولز قائم ہیں، یہ تمام تعلیمی ادارے پاکستان کے تقریبا! ایک سو شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

سی ای او کے جڑے ہوئے مفادات

میاں عامرمحمود

دنیا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرہیں(مزید معلومات کیلئے اوپر دیکھیے)

مدیر اعلی کے جڑے ہوئے مفادات

ڈیٹا موجودنہیں

رابطہ

دنیا نیوز،8A، ایبٹ روڈ، لاہور

ٹیلی فون: +92-42 111-1-Dunya (38692)

فیکس: +92-42-636 2440

ای میل:info@dunyatv.tv

ویب سائٹ:dunyanews.tv

 

 

معاشی معلومات

آمدن (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

آپریٹنگ منافع (ملین ڈالرز میں)

معلومات دستیاب نہیں

اشتہارات (مجموعی فنڈنگ کا فیصدی)

معلومات دستیاب نہیں

مارکیٹ میں حصہ

معلومات دستیاب نہیں

مزید معلومات

میٹا ڈیٹا

چینل کی ملکیت یا آمدن اور مارکیٹ شیئر سے متعلق بہت کم معلومات آن لائن دستیاب ہیں۔ ایس ایس سی پی کے پاس بھی مالی آڈٹ دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔
کمپنی کو15 جنوری 2019 کو ایک کوریئر کمپنی اور4 فروری کو ای میل کے ذریعہ معلومات کی درخواست بھیجی گئی۔ 4 فروری 2019 کو ای میل کے ذریعہ یاددہانی کے باوجود معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ کمپنی کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، ایس ای سی پی کے پاس نیشنل کمیونیکشنز سروسز ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جمع کرائی گئیں اکائونٹس کی سالانہ تفصیلات میں بھی مالی معلومات نہیں ملیں۔

ذرائع میڈیا پروفائل

  • منصوبہ از
    Logo Freedom Network
  •  
    Global Media Registry
  • فنڈ دیئے
    BMZ